بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> پی آئی اے انتظامیہ کاسینیٹر مشاہد اللہ کے بھائی ساجد اللہ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
،مشاہد اللہ

پی آئی اے انتظامیہ کاسینیٹر مشاہد اللہ کے بھائی ساجد اللہ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک): پی آئی اے انتظامیہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کے بھائی ساجد اللہ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ساجد اللہ جو لندن میں اسٹیشن منیجر کے عہدے پر کام کر رہے ہیں۔ انہیں اس عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بذریعہ ای میل ان کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں کہ وہ فی الفور پی آئی اے ہیڈکوارٹرز رپورٹ کریں۔ ذرائع کے مطابق ساجد اللہ خان کی جانب سے ایک ماہ کی مہلت مانگی گئی ہے تاکہ وہ اپنے لندن میں امور نمٹا کر کراچی بار اسلام آباد رپورٹ کر سکیں۔ ساجد اللہ کو بیرون ملک اپنے عہدے پر تین سال کی مدت مکمل کرنے پر ہٹایا جا رہا ہے۔ کسی سیاسی دباؤ کے بغیر اور پی آئی اے رولز اور قواعد و ضوابط کے مطابق ساجد اللہ کو عہدے سے ہٹا کر انہیں کراچی یا اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سی ای او پی آئی اے کی جانب سے ساجد اللہ خان کو لندن سے واپس بلانے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*