بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> منشا بم کی گرفتاری ‘پولیس نے حساس اداروں سے مدد مانگ لی

منشا بم کی گرفتاری ‘پولیس نے حساس اداروں سے مدد مانگ لی

لاہور(ویب ڈیسک): لاہور میں سرگرم قبضہ مافیا گروپ کا سرغنہ منشا بم تاحال مفرور ہے، سپریم کورٹ کے حکم کے 10روز بعد بھی ملزم گرفتار نہ ہو سکا، ذرائع کے مطابق منشا بم اور اس کے بیٹوں کی گرفتاری کیلئے پولیس نے حساس اداروں سے مدد مانگ لی ہے۔سپریم کورٹ نے جوہر ٹاؤن میں اراضی پر قبضے کے کیس میں منشا بم اور اس کے بیٹوں کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ منشا بم کی گرفتاری کیلئے آپریشن ونگ اور سی آئی اے کی 10سے زائد ٹیمیں کام کر رہی ہیں، پولیس کو منشا بم کے بیرون ملک فرار ہو جانے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق منشا بم اور اس کے بیٹوں کا نام ای سی ایل اور پروونشل آئیڈینٹی فیکیشن لسٹ میں ہے جبکہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے منشا بم اور اس کے بیٹوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*