بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> قائدحزبِ اختلاف کی گرفتاری، متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے باہر دھرنا دیدیا

قائدحزبِ اختلاف کی گرفتاری، متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے باہر دھرنا دیدیا

لاہور(ویب ڈیسک): قومی اسمبلی کے باہر شاہراہ دستورپر اپوزیشن ارکان نے دھرنا دے دیا۔شہباز شریف کی گرفتاری اور قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے پر قومی اسمبلی کے باہر اپوزیشن کااجلاس جاری ہے اور قومی اسمبلی کے باہر شاہراہ دستورپرہی اپوزیشن ارکان نے دھرنا دے دیا ہے ۔دھرنے اور علامتی اجلاس میں مسلم لیگ (ن)اور اس کی ہم خیال جماعتیں شریک ہیں جبکہ اپوزیشن کے دھرنے میں پیپلزپارٹی ارکان شامل نہیں۔مسلم لیگ (ن)کے رہنما عثمان کاکڑ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں او رقومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے پر اپوزیشن نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے پارٹی صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف قومی اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس فوری طور پر طلب کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*