بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> وفاقی حکومت کا ایئروائس مارشل ارشدملک کو چیئرمین پی آئی اے مقررکرنے کا فیصلہ
احتساب

وفاقی حکومت کا ایئروائس مارشل ارشدملک کو چیئرمین پی آئی اے مقررکرنے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک): وفاقی وزیراطلاعات چوہدری نے کہاہے کہ ایئر وائس مارشل ارشد ملک کو چیئرمین پی آئی اے لگانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے اور انہیں کہا گیاہے کہ ادارے کی مالی مشکلات کو فوری حل کریں ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہناتھا کہ اپوزیشن کی درخواست پراسپیکراسمبلی نے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے،شہبازشریف کوبلایاگیاتوپارلیمنٹ ان سے بازپرس کرے، پارلیمنٹ میں ایک دوسرے کی پشت پناہی کاسلسلہ بند ہونا چاہیے ، شہباز شریف پارلیمنٹ آئے توان سے سوالات کرنےکاموقع ملے گا، انھوں نے جوپاکستان کیساتھ کیامیرا خیال تھا کہ یہ 6 ماہ گھر سے ہی نہیں نکلتے، پاکستان کے موجودہ حالات کے جو ذمے دار ہیں ان پر مقدمہ چلنا چاہیے۔ ان کا کہناتھا کہ ٹیکس نہ دینے والی موبائل فون کمپنیاں پاکستان میں کام نہیں کرسکیں گی،اسٹیل ملزکے اگست کی تنخواہ کی منظوری دی ہے،پی آئی اے پر 406 ارب قرض ہے تاہم ایئروائس مارشل ارشدملک کوچیئرمین پی آئی اے لگانےکافیصلہ کیا گیا ہے ، چیئرمین پی آئی اے کو کہاگیاہے کہ ادارےکی مالی مشکلات کوفوری حل کریں،پی آئی اے میں ہرماہ 2 ارب روپے خسارہ ہورہا ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*