بنیادی صفحہ -> دنیا کی خبریں -> برطانیہ، 16ملین پاؤنڈ کی شاپنگ کرنے والی خاتون کانام سامنے آگیا

برطانیہ، 16ملین پاؤنڈ کی شاپنگ کرنے والی خاتون کانام سامنے آگیا

لاہور(ویب ڈیسک): برطانیہ میں انسداِدِ بدعنوانی کے نئے قانوں کا پہلا نشانہ بننے والی اس خاتون کا نام ظاہر کر دیا گیا ہے جو لندن میں اپنا 11.5 ملین پاؤنڈ کا گھر بچانے کی کوشش کر رہی تھیں۔ضمیرہ حاجی ایوا کا تعلق آذربائیجان سے ہے، وہ اپنا نام مخفی رکھنے کی قانونی جنگ ہار گئیں کیونکہ میڈیا کی طرف سے اصرار کیا گیا تھا کہ برطانیہ کے عوام کو مکمل حقائق کا علم ہونا چاہیے۔مسز حاجی ایوا آذربائیجان کے ایک سرکاری بینکار کی اہلیہ ہیں اور انھوں نے دس برس کے دوران لندن میں واقع مشہور سٹور ہیرڈز میں 16 ملین پانڈ خرچ کیے۔ انھوں نے سٹور کے قریب ایک گھر اور برکشائر میں ایک گالف کورس بھی خریدا۔ہائی کورٹ نے انھیں حکم دیا کہ وہ بتائیں کہ ان کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی۔ اگر وہ یہ ذریعہ نہ بتا پائیں تو ان کی جائیداد چھن جانے کا خطرہ ہے۔برطانیہ کے نئے قانون ان ایکسپلینڈ ویلتھ آرڈر (وہ دولت جس کی وضاحت نہ کی گئی ہو)کے تحت 55 سالہ مسز حاجی ایوا کو اب نیشنل کرائم ایجنسی کو واضح تفصیل فراہم کرنی ہے کہ انھوں نے اور ان کے شوہر جہانگیر حاجی ایوا نے لندن کے مہنگے علاقے نائٹس برج کے قریب اتنا بڑا گھر کیسے خریدا۔مسز حاجی ایوا کے وکلا کہتے ہیں کہ نئے قانون کا مطلب یہ نہیں ہے کہ (ان کی موکلہ یا ان کے شوہر نے)کوئی گڑبڑ کی ہے۔ انھوں نے اس قانون کے خلاف اپیل کی بھی اجازت مانگی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*