بنیادی صفحہ -> دنیا کی خبریں -> جمال خاشق جی کی گمشدگی پر امریکہ معاملے کی تہہ تک جائے گا
سیکیورٹی فنڈز

جمال خاشق جی کی گمشدگی پر امریکہ معاملے کی تہہ تک جائے گا

لاہور(ویب ڈیسک): امریکی سینیٹ کے 22 ارکان نے صدر ٹرمپ کو سعودی صحافی جمال خاشق جی کی ترکی میں مبینہ گمشدگی کے بارے میں خط لکھا ہے جبکہ صدر ٹرمپ نے اس معاملے کی تہہ تک پہنچنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔امریکی سینیٹرز کی جانب سے خط تحریر کیے جانے کے بعد اب امریکہ جمال خاشق جی کی گمشدگی کے حوالے سے باضابطہ تحقیقات کرے گا اور اگر یہ ثابت ہو گیا کہ اس معاملے میں سعودی حکومت ملوث ہے تو صدر ٹرمپ کو سعودی عرب پر (گلوبل میگنٹسکی ہیومن رائٹس ایکٹ کے تحت)پابندیاں لگانی ہوں گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ خاشق جی کے معاملے کی تہہ تک پہنچ کر رہیں گے۔انھوں نے بتایا کہ انھوں نے جمال خاشق جی کے بارے میں سعودی حکام سے ‘اعلی ترین سطح’ پر بات بھی کی ہے۔صدر ٹرمپ نے کہاکہ ہم کسی کو بھی رپورٹروں کے ساتھ ایسا کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ہم ہر چیز کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ہم دیکھنا چاہتے کہ آخر ہو کیا رہا ہے۔ادھر وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو اور دوسرے سینیئر حکام نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے منگل کو بات کر کے ان سے اس صورتِ حال کے بارے میں مزید معلومات طلب کی ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*