بنیادی صفحہ -> دنیا کی خبریں -> انڈونیشیا میں ایک اور زلزلہ، کم از کم تین افراد ہلاک
زلزلے

انڈونیشیا میں ایک اور زلزلہ، کم از کم تین افراد ہلاک

لاہور(ویب ڈیسک): انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں زلزلے کے سبب کئی گھر زمین بوس ہو گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت چھ ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر جاوا کے مشرقی علاقے کا شہر سومینیپ ہوا جہاں کم از کم تین ہلاکتوں کا بتایا گیا ہے۔ انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں دو ہفتے قبل آنے والے زلزلے اور سونامی کے سبب دو ہزار افراد ہلاک ہوئے جبکہ پانچ ہزار کے قریب ابھی تک لا پتہ ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*