بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران کو نیب نے حراست میں لے لیا

پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران کو نیب نے حراست میں لے لیا

لاہور(ویب ڈیسک): پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران کو قومی احتساب بیورو (نیب )نے حراست میں لے لیا۔واضح رہے کہ نیب نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر کو تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا۔مجاہد کامران نے جمعرات کو نیب دفتر لاہور میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرایا، جس کے بعد نیب حکام نے انہیں حراست میں لے لیا۔ان کے خلاف انکوائری کی منظوری چیئرمین نیب کی سربراہی میں نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے دی تھی۔نیب ذرائع کے مطابق ڈاکٹر مجاہد کامران پر مبینہ طور پر یونیورسٹی میں خلافِ ضابطہ 550 افراد کی بھرتیوں اور بے ضابطگیوں کا الزام ہے۔اس کے علاوہ ان پر اپنی اہلیہ شازیہ قریشی کو غیرقانونی طور پر یونیورسٹی لا کالج کی پرنسپل تعینات کرنے، من پسند طلبا کو وظائف دینے اور پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے من پسند کنٹریکٹر کو ٹھیکے دینے جیسے بھی الزامات ہیں۔ڈاکٹرمجاہد کامران کو آج جمعہ کو احتساب عدالت میں پیش کرکے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*