بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> جاپانی وفد کی وزیرِاعظم عمران خان سے ملاقات، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

جاپانی وفد کی وزیرِاعظم عمران خان سے ملاقات، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

لاہور(ویب ڈیسک): وزیر اعظم عمران خان سے جاپان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے ملاقات کی ہے جس میں جاپانی وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔ جاپان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے وفد کے ہمراہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کی۔اس موقع پر وفد کے سربراہ نے کہا کہ جاپان پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری بڑھانا چاہتا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں، پاکستان جاپان کے ساتھ بڑی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہوگا۔وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ جاپانی وفد کی ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جلد اہم معاہدوں کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*