بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> سپریم جیوڈیشل کونسل نے چیف جسٹس اسلام ہائیکورٹ جسٹس انورکاسی کیخلاف شکایات کو مسترد کردیا

سپریم جیوڈیشل کونسل نے چیف جسٹس اسلام ہائیکورٹ جسٹس انورکاسی کیخلاف شکایات کو مسترد کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف شکایات مسترد کردی۔ جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 11 اکتوبر کو ہوا جس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس انور کاسی کے خلاف شکایات کا جائزہ لیا گیا۔اعلامیے میں بتایا گیاہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف 4 شکایات تھیں جن پر تفصیلی مشاورت سےفیصلہ ہواکہ جسٹس انور کاسی کے خلاف مس کنڈکٹ کا کیس نہیں بنتا جس کے بعد کونسل نے معزز چیف جسٹس کے خلاف شکایات کو مسترد کردیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*