بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> زینب امین کے قاتل عمران علی کے ڈیتھ وارنٹ جاری، 17 اکتوبرکو پھانسی دی جائیگی
ننھی زینب

زینب امین کے قاتل عمران علی کے ڈیتھ وارنٹ جاری، 17 اکتوبرکو پھانسی دی جائیگی

لاہور(ویب ڈیسک): انسداد ددہشتگردی کی عدالت نے معصوم کلی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے درندہ صف مجرم عمران کو پھانسی دینے کیلئے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشگردی کی خصوصی عدالت نے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق ملزم عمران کو 17 اکتوبر کو علی الصبح لاہور کی سینٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔ جرم ثابت ہونے پر ملزم عمران کو عدالت نے مجموعی طور پر 21 مرتبہ سزائے موت کا حکم جاری کیا تھا۔یاد رہے کہ زینب کے والد ملزم عمران کو سرعام تختہ دار پر لٹکانے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں اور اس حوالے سے ایوان میں بھی بحث جاری رہی تاہم اس تجویز کو مسترد کر دیا گیا تھا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*