بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> دورہ برطانیہ: آرمی چیف کی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر مارگ سیڈول سے ملاقات

دورہ برطانیہ: آرمی چیف کی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر مارگ سیڈول سے ملاقات

لاہور(ویب ڈیسک): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دورہ برطانیہ کے دوران نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر مارگ سیڈول سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے بعد پاک برطانیہ وفود سطح پر بھی بات چیت کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر )کے مطابق، آرمی چیف کی برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل سرنکلسن کارٹر اور برطانوی وزیر دفاع گیون ولیم سن سے بھی ملاقات ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان استقامت کے ساتھ استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، پاکستان برطانیہ کے ساتھ دو طرفہ سیکورٹی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ملاقاتوں میں برطانوی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی بھی موجود تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*