بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> خوشحال خان خٹک ٹرین حادثہ ، ڈرائیور اور گارڈ کو ذمہ دار ٹھہرا دیا گیا

خوشحال خان خٹک ٹرین حادثہ ، ڈرائیور اور گارڈ کو ذمہ دار ٹھہرا دیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک): خوشحال خان خٹک ٹرین حادثے کی تحقیقات مکمل کرلی گئی جس کی روشنی میں ٹرین کے ڈرائیور اور گارڈ کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا ہے۔خوشحال خان ٹرین حادثے میں ٹرین کی 11 مسافر بوگیاں پٹری سے الٹ گئی تھیں جس کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حادثے کے ذمہ دارافسرنہیں بلکہ ڈرائیوراور گارڈ ہیں۔اوور سپیڈ کے باعث ٹرین حادثے کا شکار ہوئی تھی ، ریلوے وزیر شیخ رشید نے2 سینئر افسروں کو ذمہ داری قرار دیتے ہوئے معطل کیا تھا۔تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ڈپٹی مکینیکل انجینئرکیرج اینڈ ویگن، اسسٹنٹ مکینیکل انجینئر پشاورکوملازمت پربحال کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان ٹرین 16 ستمبر کو حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 20 مسافر زخمی بھی ہوئے۔خوشحال خان خٹک ٹرین دوسری مرتبہ 27 ستمبر کو بھی حادثے کا شکار ہوئی اور اس کی 10 بوگیاں پٹری سے اتریں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*