بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> وزیرِتعلیم سندھ سردارشاہ نےاپنی بیٹی کو سرکاری سکول میں داخل کرواکے نئی تاریخ رقم کردی

وزیرِتعلیم سندھ سردارشاہ نےاپنی بیٹی کو سرکاری سکول میں داخل کرواکے نئی تاریخ رقم کردی

لاہور(ویب ڈیسک): وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے اسمبلی میں کیے گئے اعلان کے مطابق اپنے وعدے پر عمل درآمد کردیا اور اپنی بیٹی کو سرکاری سکول میں داخل کروا کر نئی مثال قائم کردی ۔ صوبائی وزیر تعلیم نے اپنی 8 سالہ بیٹی کیف کو حیدرآباد کے گورنمنٹ گرلز میراں سکول میں تیسری جماعت میں داخل کرایا۔اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی بچی کو سرکاری سکول میں داخل کرادیا اب دوسرے اراکین کے لیے امتحان ہے، جب ابتدا منسٹر اور ٹیچر سے ہوگی تو تعلیم کا معیار بھی اچھا ہوگا، سب سے بڑا مسئلہ اونرشپ کا ہے اور شروعات اوپر سے ہوگی تو تعلیم کا معیار بھی اچھا ہوگا،سرکاری سکولوں پر اعتماد بڑھانے کی طرف پہلا قدم ہے، ابھی آغاز ہے اور امید ہے کہ یہ سلسلہ آگے بڑھے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*