بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> نیب کی زیر حراست شہباز شریف کی طبیعت ناساز
شہباز شریف

نیب کی زیر حراست شہباز شریف کی طبیعت ناساز

لاہور(ویب ڈیسک): نیب کے زیر حراست سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی طبیعت خراب ہوگئی۔سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈیکل ٹیم نے شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ شہباز شریف کا بلڈ پریشر زیادہ ہونے کے ساتھ معدے میں سوزش ہے۔ شہباز شریف نیب کی حراست میں کل رات گئے تک جاگتے رہے جب کہ ان کا ہاضمہ بھی خراب ہے، شہباز شریف آج کل پرہیزی کھانا کھا رہے ہیں، انہوں نے کل بھی کھچڑی اور دہی کھایا جب کہ صبح ناشتے میں سینڈ وچ اور رات کھانے میں دال سبزی اور چاول کھاتے ہیں، شہباز شریف دوپہر میں پھل کھاتے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل نیب نے آشیانہ ہاسنگ کرپشن کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو گرفتار کیا جب کہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعلی پنجاب کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*