بنیادی صفحہ -> دنیا کی خبریں -> امریکا میں شدید سمندری طوفان مائیکل سے شمالی کیرولائنا میں بھی1 شخص ہلاک

امریکا میں شدید سمندری طوفان مائیکل سے شمالی کیرولائنا میں بھی1 شخص ہلاک

لاہور(ویب ڈیسک): امریکا میں شدید سمندری طوفان مائیکل سے شمالی کیرولائنا میں بھی1 شخص ہلاک ہوگیا جس کے بعد طوفان کے نتیجے میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7ہوگئی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان مائیکل فلوریڈا میں تباہی مچانے کے بعد شمالی کیرولائنا پہنچ چکا ہے، تاہم اس کی شدت پہلے کی نسبت کم ہوگئی ۔ کیرولائنا کے علاقے اسٹیٹس ول(statesville) میں درخت ایک گاڑی پر گرنے سے 38 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔اِس سے پہلے جب طوفان فلوریڈا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا تو اس کی شدت انتہائی درجے کے طوفان سے صرف ایک درجہ کم تھی۔فلوریڈا میں طوفان سے 6ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے، طوفان کے بعد ہر طرف تباہی و بربادی کے مناظر ہیں۔ پین ہینڈل کا علاقہ طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں کئی علاقے صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ان علاقوں میں سڑکیں طوفانی ہواؤں کے باعث اکھڑنے والے درختوں، کھمبوں اور مکانات کے ملبے سے بند ہو گئیں جبکہ کئی نشیبی ساحلی علاقوں میں اب تک پانی کھڑا ہے۔ حکام کے مطابق فلوریڈا ، الاباما اور جارجیا کے طوفان سے متاثرہ علاقوں میں چار لاکھ سے زائد گھر بدستور بجلی سے محروم ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*