بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> مسلم لیگ ن نے چوہدری نثار کے مقابلے میں امیدواراتار دیے
چوہدری نثار

مسلم لیگ ن نے چوہدری نثار کے مقابلے میں امیدواراتار دیے

راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) نے چوہدری نثار کو واضح پیغام دے دیا ،چوہدری نثار کے مقابلے میں قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کے اختلافات روزبروز کھل کر سامنے آرہے ہیں اور ایک دوسرے کے خلاف بیانات بھی دیئے جارہے ہیں۔ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے الیکشن 2018 میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ اب مسلم لیگ (ن) نے چوہدری نثار کے مقابلے میں تمام حلقوں سے اپنے امیدوار میدان میں اتاردئیے ہیں۔مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کے حلقہ 59 سے راجہ قمرالاسلام اور این اے 63 سے ممتاز خان کو ٹکٹ جاری کئے، جب کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 10 سے راجہ قمرالسلام، پی پی 12 سے فیصل قیوم ملک، پی پی 13 سے سرفراز افضل، پی پی 19 سے زیشان صدیق اور پی پی 20 سے راجہ سرفراز اصغر کو میدان میں اتارا گیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*