Buy website traffic cheap


کبوتر ارمانڈو کی قسمت کیسے جاگ گئی؟

(ویب ڈیسک) کبوتر ارمانڈو مسلسل تین بار طویل پرواز کی عالمی ریس کا چیمپئن ہے۔ارمانڈو کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف ایک گھنٹے میں نیلامی مکمل ہوگئی اور یہ اب تک فروخت ہونے والا سب سے مہنگا کبوتر ہے

چین سے تعلق رکھنے والے کبوتر کے ایک شوقین نے اس کو 17 لاکھ پاؤنڈ میں خرید لیا ہے۔

نیلام گھر پیپا نے ارمانڈو کو طویل فاصلے تک پرواز کرنے والا بہترین کبوتر قرار دیا،اس کبوتر کو اس کی رفتار کی وجہ سے برطانوی فارمولہ کار ریسر کے فاتح کے نام پر ’کبوتروں کا لیوس ہیملٹن ‘ کا نام بھی دیا گیا ہے۔۔

دنیا کا سب سے مہنگا ترین کبوتر17 لاکھ پاؤنڈ میں فروخت ہوا ہے۔

کبوتروں کی نیلامی کرنے والے ادارے پیپا کے مطابق تین بار طویل سفر کی دوڑ کے فاتح کبوتر ارمانڈو کو نیلام کردیا گیا ہے۔