Buy website traffic cheap

COAS, Qamar Javed Bajwa, ISPR, Corp Commanders, Conference, India, Kashmir

” مسلح افواج پاکستان کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں “

لاہور(ویب ڈیسک): پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارتی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کے خطے پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔ پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم جوئی کو ناکام بنا دیا جائے گا۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی سربراہی میں ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں جیو سٹریٹجک ماحول خصوصاً ملک کی اندرونی اور سرحدی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات کے خطے پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔ کانفرنس کے شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ بھارتی ظلم وجبر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو نہیں دبا سکتا۔ پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم جوئی کو ناکام بنا دیا جائے گا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بھارتی ظلم وجبر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو نہیں دبا سکتا۔ قابض بھارتی فوج کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے نہیں روک سکتی، ان کی جدوجہد کامیاب ہوگی۔ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا حق لے کر رہیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ کانفرنس کے شرکا کو آپریشن ردالفساد پر بھی تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ اس کے نتیجے میں ملکی سیکیورٹی صورتحال بہت بہتر ہوئی اور اس کے نتیجے میں ملک دیرپا امن اور استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے۔