Buy website traffic cheap


ارمینہ خان کا پاکستانی عوام کو ڈرامہ ’الف‘ دیکھنے کا مشورہ

کراچی (ماینٹرنگ ڈیسک) معروف اداکارہ ارمینہ خان نے پاکستانی عوام کو ڈرامہ سیریل ’الف‘ دیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ارمینہ خان ہم وطنوں سے مخاطب ہوئیں کہ’آپ روایات اور ثقافتی امور پر مبنی بہترین پاکستانی مواد دیکھنا چاہتے ہیں تو ’الف‘ دیکھیں۔

‘ اداکارہ نے کہا کہ ’اُن پاکستانی مواد کی حوصلہ افزائی کریں جو آپ کی نظر میں روایات کی عکاسی کرتے ہیں۔

‘ اُنہوں نے مزید کہا کہ ’یہ ذمہ داری ناظرین کی بھی ہے اور ڈرامہ بنانے والے کی بھی کہ اسلامی روایات پر مبنی مواد بنایا جائے اور پھر اُس کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے۔

ارمینہ خان کے اِس ٹوئٹ پر صارفین نے ردّ عمل دیتے ہوئے ڈرامہ سیریل ’الف‘ کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔