آرمی چیف کی11 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق
لاہور(ویب ڈیسک ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔ دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنا رکھی تھی،22 دہشتگردوں کو دی گئی سزاو¿ں کی بھی توثیق کی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنا رکھی تھی۔ دہشتگردوں نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم بھی کیا تھا۔ جبکہ دہشتگردوں سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔ آرمی چیف نے 22 دہشتگردوں کومختلف سزائیں دینے کی بھی توثیق کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دہشتگرد تعلیمی اداروں میں حملوں میں ملوث تھے۔ دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔دہشتگردوں نے 25سکیورٹی اہلکاروں اور شہری کو شہید کیا تھا۔ مزید برآں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج ملتان گیریڑن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے آرمر فارمیشن کی مشقیں دیکھیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ شدت پسندی کے خلاف آپریشنزکے بعد استحکام کے لیے آپریشنز ہو رہے ہیں۔ دہشتگردی اورشدت پسندی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔