Buy website traffic cheap


آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی سینیٹرز کی ملاقات

لاہور(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی سینیٹر ز کی ملاقات ، خطے کی سکیورٹی اور کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق : آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے امریکی سینیٹر ز کرسٹوفروین اورمیگی نے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور خطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر افغان امن عمل اورکشمیرکے مسئلہ پربھی بات چیت کی گئی ۔ قبل ازیں امریکی سینیٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے باور کرایا ہے کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں، اس کے خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں، معاملات خراب ہوئے تو دنیا کے لیے پریشانی ہوگی۔انہوں نے مسئلہ کشمیر پر تعاون کرنے پر امریکی سینیٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ مودی نے بھارت کا چہرہ پوری دنیا میں تبدیل کر دیا ہے، یہ وہ بھارت نہیں جسے میں جانتا تھا۔ میں ہمیشہ سے معاملات پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتا تھا لیکن ان حالات میں انڈین وزیراعظم نریندر مودی سے بات نہیں کر سکتا کیونکہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔ اس موقع پر افغان امن عمل پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طالبان چاہتے ہیں کہ امن ہو جبکہ امریکہ بھی چاہتا ہے کہ افغانستان میں امن ہو۔ افغان امن عمل پر مرحلہ وار بات چیت ہونی چاہئے، اس موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہئے۔ امریکی سینیٹرز نے وزیر اعظم کو یقین دہانی کرائی کہ وہ مسئلہ کشمیر اور افغان امن عمل پر پیش رفت کیلئے زور دیں گے ۔