Buy website traffic cheap

خوشحالی

پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کی خوشحالی سے منسلک ہے: آرمی چیف

لاہور(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں شرکت کی اور اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کی خوشحالی سے منسلک ہے ۔

تفصیلات کے مطابق : سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قوم کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز جامع حکمت عملی کا تقاضا کرتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے تیسری نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں شرکت کی، ورکشاپ جی ایچ کیومیں منعقد ہوئی، اس سے قبل ورکشاپ 3 ہفتے تک کوئٹہ میں جاری رہی۔ قوم نے امن کی حصول کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں، قوم کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز جامع حکمت عملی کا تقاضا کرتے ہیں۔
سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کی خوشحالی سے منسلک ہے، پاک فوج ریاستی اداروں سے مل کر مربوط قومی حکمت عملی پرعمل پیرا ہے۔

وزیراعظم چاہیں تو کون سی حکومت گر جائے گی؟ فواد چوہدری نے سب کچھ بتا دیا
وزیراعظم چاہیں تو کون سی حکومت گر جائے گی؟ فواد چوہدری نے سب کچھ بتا دیا
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم چاہیں تو سندھ حکومت گر جائے گی‘ زرداری صاحب سندھ میں اپنی حکومت کی فکر کریں‘ ‘سندھ میں ایم کیو ایم کیساتھ مل کر گرینڈ الائنس بنا کر پی پی اکثریت سے اقلیت میں بدل جائے گی ‘سندھ میں کچھ کرنے کیلئے مراد علی شاہ کی اجازت کی ضرورت نہیں ۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ میرے سندھ جانے پر صوبائی حکومت پتہ نہیں کیوں گھبرا رہی ہے، میں تو اپنی وزارت کے فرائض انجام دینے کراچی جاؤں گا اور ویسے بھی سندھ میں کچھ کرنا ہوگا تو مراد علی شاہ سے پوچھ کر نہیں کریں گے، مراد علی شاہ تو خود ہماری مہربانی سے وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری کو وفاقی حکومت کی نہیں بلکہ سندھ حکومت کی فکر کرنی چاہیے کیوں کہ وہ کسی وقت بھی گرسکتی ہے، اور گرتی ہوئی دیوار کے نیچے کوئی نہیں آتا، سب جان بچا کربھاگتے ہیں، عمران خان چاہیں تو سندھ حکومت گرجائے گی۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہماری مہربانی ہے کہ (ق) لیگ، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک نہیں بنایا، لیکن اب سندھ میں ایک گرینڈ الائنس بنے گا جس میں پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک، ایم کیو ایم پاکستان، پاکستان تحریک انصاف اور سندھ میں پہلے سے موجود گرینڈ الائنس مل جائیں گے تو پیپلزپارٹی اکثریت سے اقلیت میں بدل جائے گی اور سندھ میں ایک نئی حکومت آئے گی۔