Buy website traffic cheap

آرمی چیف

ملک کو ایک ایک اینٹ لگا کر دوبارہ بنا رہے ہیں:آرمی چیف

لاہور(ویب ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم ایسا بہتر ملک چاہتے ہیں جہاں کوئی شخص ادارے سے اورکوئی ادارہ ملک سے بالاتر نہ ہو۔
ذرائع کے مطابق :ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے نیوز بریفنگ میں آٓرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم ملک کو ایک ایک اینٹ لگا کر دوبارہ بنا رہے ہیں، جہاں آئین کے مطابق قانون کی بالادستی ہوگی۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں طاقت کے استعمال کا استحقاق ریاست کے پاس ہو، جس کیلئے کوئی شخص ادارے سے اور کوئی ادارہ ملک سے بالاتر نہ ہو۔