سعودیہ میں پھنسے 750 پاکستانیوں کو واپس لانے کے انتظامات مکمل

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں پھنسے 750 پاکستانیوں کو واپس لانے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ائیرلائن کی تین مختلف پروازوں کے زریعے مسافروں کو کراچی، لاہور پہنچایا جائے گا، 26 مئی کو 250 مسافروں کو لیکر خصوصی پرواز کراچی ائیرپورٹ پہنچے گی۔

28 مئی کو 250 مسافروں کو خصوصی پرواز کے زریعے جدہ سے لاہور پہنچایا جائے گا، ریاض سے مزید 250 پاکستانیوں کو لیکر خصوصی پرواز 29 مئی کو لاہور پہنچے گی جب کہ تمام مسافروں کو کورونا تناظر میں ایس او پی کے تحت سکرینگ کرکے ہوٹلوں میں قرنطینہ کیا جائے گا۔