Buy website traffic cheap


معروف صحافی کی شادی ان کی اہلیہ کس کے بارے میں کیا کہتی رہیں؟

لاہور: (وقار اسلم سے) اسلام چار شادیوں کی اجازت دیتا ہے اور مسنون طریقے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے این اے 245 سے تعلق رکھنے والے معروف ایم این اے عامر لیاقت حسین نے دوسری شادی کی جس پر بھونچال مچ گیا انہیں طرح طرح کی باتیں سنائی گئیں. اس میں ان پر اچھی خاصی تنقید کی گئی لیکن وہ اس فلسفے پر کاربند رہے کہ جہاں محبت ہو وہیں نکاح کرنا چاہیے نیکی کے کاموں کو آسان کیجئے مشکل نہیں. ان ہی تنقید کے نشتر برسانے والوں میں جویریہ صدیقی بھی تھیں جو عامر کی پہلی بیوی کی ہمدرد بن کر ابھریں اور عامر لیاقت کے دوسری شادی کرنے پر تنقید کی اور اسے دل توڑنا، بھروسہ توڑنا قرار دیا. عامر لیاقت نے بھی اپنی پروڈیوسر سیدہ طوبیٰ عامر سے نکاح کیا اور معروف صحافی ارشد شریف نے بھی اپنے پروگرام کی پروڈیوسر جویریہ صدیقی سے نکاح کیا جس کا اقرار وہ دو روز قبل اپنے ٹوئٹر پروفائل پر کرچکیں. جس کے جواب میں عامر لیاقت نے کہاں کہ میری شادی پر طعنے دینے والوں نے اپنی شادی قبول کر لی ہے اللہ انہیں خوش رکھے. اب ہمیں سوچنے کی ضرورت ہے کہ دوسروں کی زندگی پر تلملانے کی بجائے یا دخل اندازی کرنے کی بجائے نجی معاملات میں ٹانگ نہیں اڑانی چاہیے اور کسی کی زندگی کا منصف بننے سے پہلے اپنے آپ کو دیکھ لینا چاہیے