بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے شہبازشریف کو بڑا جھٹکا دیدیا
اسد قیصر

سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے شہبازشریف کو بڑا جھٹکا دیدیا

لاہور(ویب ڈیسک): سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی 3 قائمہ کمیٹیوں سے رکنیت ختم کردی۔سپیکراسد قیصر کی جانب سے شہباز شریف کی 3 قائمہ کمیٹیوں سے رکنیت ختم کرنے کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ شہباز شریف کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف سے رکنیت ختم کی گئی ہے جبکہ انہیں اطلاعات ونشریات کی قائمہ کمیٹی سے بھی خارج کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیرسے بھی شہباز شریف کی رکنیت ختم ہوگئی ہے۔ سپیکر نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست پران کی 3 قائمہ کمیٹیوں سے رکنیت ختم کی ہے۔واضح رہے کہ بطور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر تعینات رہیں گے۔ اس معاملے پر حکومت کی جانب سے انہیں کڑی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہفتہ کے روز وزیر اعظم عمران خان نے بھی اس معاملے پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*