بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> شاندار افتتاح ’’اسلام آباد میں ایک کروڑ پودے لگائیں گے‘‘

شاندار افتتاح ’’اسلام آباد میں ایک کروڑ پودے لگائیں گے‘‘

وزیرخزانہ نے ایک اہم اور ماحول کے لئے آفادیت کی حامل بات کہہ دی انہوں نے یہ بات اس ہی سلسلے میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں کہی یہ شاندار افتتاح جڑواں شہر میں ہوا.

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد دنیا کے خوبصورت شہروں میں سے ایک ہے، یہاں ایک کروڑ پودے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں شجرکاری مہم کے افتتاح کےموقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسدعمر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا شمار ان ملکوں میں ہوتا ہے جو ماحولیات کے منفی اثرات سے متاثر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں ایسے اقدامات کرنے ہوں گے جس سے ماحول کی تنزلی کو روکا جا سکے، شجرکاری سے ہم ماحولیات کے منفی اثرات سے بچاؤ ممکن بنا سکتے ہیں۔

اسدعمر نے کہا کہ بہارکی شجرکاری مہم کے لیے 15 کروڑ پودوں کا ہدف ہے، جبکہ اسلام آباد میں 10 لاکھ پودوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہار کے موسم میں 5 لاکھ پودے لگائے جائیں گے اور سال کے آخر میں 10 لاکھ پودوں کا ہدف پورا کر لیا جائے گا۔

وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد دنیا کے خوبصورت دارالحکومتوں میں شامل ہے، اس کی جوخوبصورتی سبزہ کم ہونے سے ماند پڑگئی ہے وہ جلد واپس لوٹ آئے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*