بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> آسیہ بی بی کی اپنے شوہراوربچوں سے اسلام آباد میں ملاقات

آسیہ بی بی کی اپنے شوہراوربچوں سے اسلام آباد میں ملاقات

لاہور(ویب ڈیسک): توہین رسالت کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان سے بری ہونیوالی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی ان کے شوہراوربچوں سے اسلام آباد میں ملاقات کروائی گئی ہے. تفصیلات کے مطابق آسیہ بی بی سے ان کے شوہر، دوبیٹیوں اورایک بیٹے نے اسلام آباد کے نامعلوم محفوظ مقام پر ملاقات کی ہے. آسیہ بی بی کی معذوربیٹی کی ان سے ملاقات نہیں‌ہوسکی. حکام کے مطابق آسیہ بی بی کی معذوربیٹی کو ملاقات کے لیے اسلام آباد منتقل کیا جارہاہے. یادرہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق روبکارموصول ہونے پر آسیہ بی بی کو بروزبدھ ملتان ویمن جیل سے رہاکردیا گیا تھا.