Buy website traffic cheap

آسیہ بی بی

آسیہ بی بی کیس : سپریم کورٹ آف پاکستان سے تہلکہ خیزخبرآگئی

لاہور(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ آف پاکستان نے آسیہ بی بی کی سزا کالعدم قرار دیئے جانے کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اپیل کی سماعت کیلئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دیدیا گیا ہے جس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم شامل ہیں ، بینچ 29 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا ۔اکتوبر 2018 میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے آسیہ بی بی کو توہین مذہب کے الزام سے بری کر دیا تھا اور اعلیٰ حکام کو فوری طور پر انہیں جیل سے رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا ۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں مذہبی جماعت تحریک لبیک سمیت دیگر جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا جبکہ شدید سنگین نوعیت کی دھمکیاں بھی دی گئی تھیں ۔ اسی احتجاج میں توڑ پھوڑ اور دیگر الزامات کے تحت تحریک لبیک کے سربراہ مولانا خادم رضوی جیل میں ہیں اور ان کیخلاف مقدمات چل رہے ہیں