بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> چیف سلیکٹر انضمام الحق نے محمد عامر اور آصف علی کو بڑی خوشخبری سنادی

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے محمد عامر اور آصف علی کو بڑی خوشخبری سنادی

لاہور(ویب ڈیسک)‌ پاکستان کے تجربہ کار بالر محمد عامر اور بلے باز آصف علی کو ٹیم میں شامل کر نے کا فیصلہ کرلیا گیاہے –

تفصیلات کے مطابق : قومی ٹیم کے کپتان سرفراز ، چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے درمیان ورلڈ کپ کے حوالے سے مشاورت کرلی گئی ہے جس میں آصف علی اور محمد عامر کو قومی ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ ورلڈ کپ کے سکواڈ میں فہیم اشرف اور عابد علی کی جگہ آصف علی اور محمد عامر ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل شاداب خان بھی بیمار ہو گئے تھے جس کے باعث ان کی ورلڈ کپ میں شرکت کو مشکوک قرار دیا جارہا تھا تاہم اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے ہیں اور ممکنہ طور پر ورلڈ کپ میں سکواڈ کا حصہ ہوں گے ، شاداب خان پاکستانی ٹیم کیلئے نہایت اہم قرار دیئے جارہے ہیں ۔

ذرائع کا کہناہے کہ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ محمد عامر اس وقت چیچک کا شکار ہو گئے ہیں جس کے باعث وہ قومی ٹیم سے علیحدہ ہوتے ہوئے لندن میں زیر علاج ہیں تاہم وہ جلد ہی صحت یاب ہو کر ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*