Buy website traffic cheap


آصف علی زرداری کی یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمنٹرین کے صدر وسابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد دی ہے اور کہا کہ آج کے دن ملک کی تعمیر، ترقی اور وطن پر جان قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے، ضد ،جھوٹی انا، بغض، نفرت کی سوچ نے ملک اور قوم کو نقصان پہنچایا ہے آج قائد اعظم کے فلسفے پر عمل کرنے کی ضرورت ہے

آصف زرداری نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نےہمیں وطن پرستی کا نظریہ دیا ،پاکستان کا جوھری پروگرام شہید بھٹو کی یاد دلاتا رہے گا ،پاکستان کی میزائیل ٹیکنالوجی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی یاد دلاتی ہے ،عوام کی مرضی کے بغیر ان پر حکومت مسلط کرنے کا نقصان ملک کو ہوا ہے ،مضبوط، مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان کیلئے وفاق کی تمام اکائیوں سے انصاف کرنا ہوگا، 1973 کے آئین پر عمل کرنے سے ریاست مضبوط ہوگی سماجی اور معاشی انصاف ریاست کے ہر شھری کا بنیادی حق ہے ،آئین کی 18 ویں آئینی ترمیم وفاق اور صوبوں کے درمیان اعتماد کی ضمانت ہے