Buy website traffic cheap

آصف ذرداری

آصف ذرداری نے وزیراعظم عمران خان کو مفید مشورہ دیدیا

لاہور(ویب ڈیسک): سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان میرا مشورہ مانے تو استعفی دے اور گھر جائے، انھوں نے کیسے کہا ملک مستحکم ہو گیا، کیا لوگوں کی تنخواہیں بڑھ گئی ہیں، میرے دور میں تو سب کی تنخواہیں بڑھتی تھیں۔ میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف علی زرداری کو احتساب عدالت پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے ستخت انتظامات کئے گئے۔ سابق صدر آصف زرداری نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ بجٹ کی منظوری کا انحصار اختر مینگل پر ہے وہ کدھر بیٹھتے ہیں۔ عمران خان کچھ بھی کہتے رہتے ہیں،انھوں نے پہلے کہا کہ وہ خود کو گولی مار لیں گے سیاست میں نہیں جائیں گے. پھر کہا خودکشی کر لوں گا آئی ایم ایف نہیں جاوں گا۔ عمران خان اگر میرا مشورہ مانے تو استعفیٰ دے اور گھر جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان 1947 سے کمیشن نہیں بنانا چاہتے تو 20 سال کا تو بنائیں، پرانی پگڑیاں نہیں اچھالنا چاہتے تو مشرف دور سے شروع کریں۔ سابق صدر کی گفتگو کے بعد نیب ٹیم انھیں واپس نیب ہیڈکوارٹر کی جانب لے کر روانہ ہو گئی۔ قبل ازیں احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی۔ فریال تالپور نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی۔ ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم نہ کرنے پر وکلا صفائی نے اعتراض کیا اور کہا ابھی تک ملزمان کو پتہ نہیں ان پر الزام کیا ہے، ملزمان کو حراست میں لے رکھا ہے مگر الزام کا نہیں بتا رہے۔ احتساب عدالت نے سماعت 27 جون تک ملتوی کر دی۔