Buy website traffic cheap

ایف آئی اے

سابق صدر آصف ذرداری ایف آئی اے کیخلاف سپریم کورٹ پہنچ گئے

لاہور(ویب ڈیسک): جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے ، درخواست میں ایف آئی اے اور جے آئی ٹی کو تحقیقات سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں درخواست ایڈو وکیٹ لطیف کھوسہ نے نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کر چکے ہیں ، جے آئی ٹی کو عدالت نے نیب کی معاونت کرنے کا حکم دیا تھا ، عدالتی فیصلے کے بعد بھی ایف آئی اے تحقیقات کر رہاہے ، تحقیقات جاری رکھنا عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے ۔