بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> آصف زرداری کی سابق وزیر اعظم نواز شریف کو رہائی پرمبارکباد

آصف زرداری کی سابق وزیر اعظم نواز شریف کو رہائی پرمبارکباد

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے نواز شریف کو رہائی پر مبارکبا ددیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی علالت باعث تشویش ہے، انسانی بیماری کا مذاق اڑانے والے عدم برداشت کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق : پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں محمد نواز شریف کی سپریم کورٹ سے 6ہفتوں کی ضمانت منظور ہونے کے بعدسابق صدر آصف علی زرداری نے نواز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کی رہائی پر مسلم لیگ(ن) کے عہدیداروں اور کارکنوں کو بھی مبارک ہو،میاں نواز شریف کی علالت باعث تشویش ہے، انسانی بیماری کا مذاق اڑانے والے عدم برداشت کا شکار ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*