Buy website traffic cheap

عاصم اظہر, سیالکوٹ, کانسرٹ, جوتا

عاصم اظہرکو سیالکوٹ میں دورانِ کانسرٹ جوتا لگنے کی حقیقت سامنے آگئی

لاہور(ویب ڈیسک): نوجوان گلوکار عاصم اظہر کی سیالکوٹ میں کنسرٹ کے دوران پرفارم کرتے ہوئے ایک ویڈیو چند روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک مداح نے جوتا سٹیج پر پھینکا تھا تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے وہ جوتا نہیں بلکہ ایک ٹوپی تھی جو مداح عاصم کو دینا چاہتے تھے۔

عاصم اظہر نے اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے ایک مزاحیہ ویڈیو بھی جاری کر دی ہے، جس میں وہ بستر کے اوپر چڑھ کر پر فارم کر رہے ہیں اور کوئی ان پر ٹوپی پھینکتا ہے، جس کے بعد ایک دوست کمرے میں آکر کہتا ہے کہ عاصم کو کسی مداح نے جوتا مار دیا۔