Asim-Azhar

عاصم اظہر عید پر مداحوں کو عیدی دیں گے

لاہور (ماینٹرنگ ڈیسک) نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے مداحوں کو عید پر بطور عیدی اپنا نیاگانا ریلیز کرنے کی نوید سنا دی۔

عید پر ریلیز کیا جانے والا عاصم اظہر کا گانا ’ہمراہ‘ بالی ووڈ فلم ملنگ کیلئے بنایا گیا تھا۔عید الفطر پر مداحوں کیلئے عاصم اظہر اپنے تئیں یہ گانا ریلیز کریں گے

انہوں نے اس گانے کو مداحوں کیلئے عیدی قرار دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئے گانے ’ہمراہ‘ کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے گلوکار نے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی۔