Buy website traffic cheap

سپریم کورٹ

عطاءالحق قاسمی کی بطورایم ڈی پی ٹی وی تقرری غیرقانونی قرار، تنخواہیں واپس لینے کا حکم

لاہور(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ آف پاکستان نے معروف ادیب عطاء الحق قاسمی کی بطورایم ڈی پاکستان ٹیلی ویژن تقرری غیرقانونی قراردیدی ہے اورحکم دیا ہے کہ ان کو دی جانیوالی تمام مراعات اورتنخواہیں واپس لی جائیں. تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی اورسابقہ حکومت کی جانب سے عطاء الحق قاسمی کی بطورایم ڈی پی ٹی وی تقرری غیرقانونی قراردیدی. عدالت نے عطاء الحق قاسمی پرخرچ ہونیوالے 19 کروڑ 78 لاکھ روپے بھی واپس لینے کا حکم جاری کردیا ہے.عطاء الحق قاسمی کی وجہ سے اٹھنے والے اخراجات سابق وزیراطلاعات پرویزرشید، سابق پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فواد اوراسحاق ڈارسے وصول کرنے کا حکم دیاگیا ہے.