بنیادی صفحہ -> شوبز کی خبریں -> عاطف اسلم کا نیا گانا ریلیز کردیا گیا
عاطف اسلم

عاطف اسلم کا نیا گانا ریلیز کردیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک): معروف گلوکارعاطف اسلم کا بالی و وڈ فلم کے لئے ریکارڈ ہونے والا نیا گانا اولیاریلیز کردیا گیا۔بتایاگیاہے کہ مذکورہ گانا انہوں نے نئی فلم ’’ہم چار‘‘کیلئے ریکارڈ کرایا تھا جس کی شاعری شبیر احمد نے کی اوراس کی موسیقی وپن پتوا نے ترتیب دی ہے۔اس گانے کی ویڈیو کچھ عرصے بعد ریلیز کی جائے گی۔یہ امر قابل ذکر ہے عاطف اسلم واحد پاکستانی گلوکار ہیں جو بھارتی فلموں کیلئے سب سے زیادہ گیت گارہے ہیں۔

عمران ہاشمی کی نئی فلم کا نام ریلیز سے ایک ہفتہ قبل تبدیل
لاہور(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے مشہور اداکار عمران ہاشمی کی نئی فلم کا نام ریلیز سے ایک ہفتہ قبل تبدیل کردیا گیا ۔اداکار عمران ہاشمی کی فلم’چیٹ انڈیا‘کا نام بھارتی سنسر بورڈ کے اعتراض کے بعد ریلیز سے ایک ہفتے قبل تبدیل کردیاگیا۔ اداکار عمران ہاشمی کی فلم’چیٹ انڈیا‘ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔ چند روز قبل ہندو انتہا پسند جماعت شیوسینا کی دھمکی کے بعد فلم کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کی گئی تھی اور اب فلم کانام تبدیل کردیاگیاہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سنسر بورڈ کو فلم کے پرانے نام پر اعتراض ہے سنسر بورڈ کمیٹی کا کہنا ہے کہ فلم کا نام ’چیٹ انڈیا‘فلم کے مواد کی غلط انداز میں تشریح کررہاہے۔ لہٰذا فلم کا نام ’چیٹ انڈیا‘سے تبدیل کرکے’وہائے چیٹ انڈیا‘کردیاگیاہے۔ دوسری جانب فلم کے شریک پروڈیوسر تنوج کا کہنا ہے کہ فلم کی تشہیر اس کے پرانے نام سےکی جاچکی ہے فلم 18 جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے اور ریلیز سے محض ایک ہفتے قبل فلم کو نئے نام کے ساتھ ریلیز کرنے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*