بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر انگلینڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
ٹاس

آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر انگلینڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک): آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے. ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج آسٹریلیا کا انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا، میزبان ٹیم نے دفاعی چیمپئن کے خلاف جیت پر نظریں جما لیں۔ فاتح ٹیم چودہ جولائی کو نیوزی لینڈ سے فائنل کھیلے گی۔ کرکٹ کی عالمی جنگ، ناک آؤٹ مرحلے کا دوسرا ٹاکرا آج ہو رہا ہے جس میں آسٹریلیا اور انگلینڈ مدمقابل آئیں گے۔ برمنگھم میں سہ پہر ڈھائی بجے میدان سجے گا۔ ایرون فِنچ اور ایان مورگن الیون میں تیکھی بولنگ اور جارحانہ بیٹنگ کا امتحان شروع ہو گیا، مچل سٹارک اور ڈیوڈ وارنر انگلش ٹیم کیلئے بڑا خطرہ ہیں۔ جیسن روئے، جونی بیئرسٹو اور جوروٹ بازی پلٹنے کو تیار ہیں۔ لیگ مرحلے میں پانچ بار کے چیمپئن کینگروز نے انگلینڈ کو چونسٹھ رنز سے ہرایا تھا۔ ون ڈے فارمیٹ میں آسٹریلیا کا پلڑا بھاری ہے جس نے ایک سو اڑتالیس میں سے بیاسی بار بازی اپنے نام کی۔ اکسٹھ میں انگلینڈ نے میدان مارا دو میچ برابر جبکہ تین بے نتیجہ رہے۔ آج کے میچ کی فاتح ٹیم چودہ جولائی کو نیوزی لینڈ سے فائنل کھیلے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*