Buy website traffic cheap

ایرون فنچ

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے پاکستان کے متعلق شانداراعلان کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی وقت اور کسی بھی موقع پر پاکستانی ٹیم کو ہلکا نہیں لیں گے اور اتنی ہی عزت دیں گے جتنی بھارتی ٹیم کو دیتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کیخلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل سے پہلے اپنے ایک بیان میں ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی بہترین صلاحیتوں کے حامل ہیں اور یہ ایک ٹیلنٹڈ ٹیم ہے جسے کسی بھی وقت، کسی بھی موقع پر ہلکا نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں شامل کھلاڑی بہت ہی زبردست صلاحیتوں کے مالک ہیں لہٰذا ہم یقینا انہیں بھی اتنی ہی عزت دیں گے جتنی بھارتی کرکٹ ٹیم کو دیتے ہیں۔