Buy website traffic cheap


تیسرے ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست

لاہور(ویب ڈیسک) بھارتی ٹیم کو فوجی ٹوپی پہننا مہنگا پڑگیا،آسٹریلیا نے تیسرے ون ڈے میں32رنز سے شکست دیدی ۔جھاڑکنڈ سٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتا ن ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ کیا –

تفصیلات کے مطابق : آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے اننگز کا آغاز کیااور بھارتی باﺅلرز کی دل کھو ل کر دھلائی کی ،دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کے لیے197رنز جوڑے جس کے بعد ایرون فنچ93رنز بنا کر کلدیپ یادو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوئے،عثمان خواجہ نے اس دوران اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری بھی مکمل کی ،وہ113گیندوں پر11چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 104رنز بنا کر پوویلین لوٹے،آسٹریلیا نے مقررہ50اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر 313رنز سکور کیے ، سٹوئنس31رنز اور ایلکس کیری21رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے، گلین میکسویل نے47رنز سکور کیے ۔

بھارتی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور شیکھر دھون ایک اور روہت شرما14رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے،امبتی رائیڈو بھی محض2رنز کے مہمان ثابت ہوئے،کپتان ویرات کوہلی اور مہندرا سنگھ دھونی نے چوتھی وکٹ کے لیے59رنز جوڑے جس کے بعد دھونی 26رنز بنا کر زامپا کی گیند پر بولڈ ہوئے،کیدھر جادھو اور کوہلی نے88رنز کی پارٹنر شپ قائم کی جس کے بعد جادھو26رنز بنا کر لیون کا شکار بن گئے ،ویرات کوہلی اپنی 41ویں ون ڈے سنچری سکور کرنے کے بعد123رنز کی باری کھیل کر آﺅٹ ہوئے اور بھارت کی پوری ٹیم281رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ۔