بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف تاریخ دہرانے کا فیصلہ
آسٹریلیا
آسٹریلیا

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف تاریخ دہرانے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک) آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے آسٹریلیا نے اپنی پرانی روایت دہرانے کا فیصلہ کیا ہے – آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے بھارت کیخلاف 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوران 1986ءمیں استعمال ہونے والی کٹس استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے تصاویر بھی منظرعام پر آ گئی ہیں جس پر شائقین کرکٹ ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 1986ءمیں آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے ایلن بارڈر کی قیادت میں بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز کھیلی تھی جس دوران استعمال ہونے والی کٹس رواں مہینے ہونے والی سیریز میں استعمال کی جائیں گی۔ آسٹریلوی فاسٹ باﺅلر پیٹر سڈل 33 سال قبل صرف ایک سال کے تھے جب آسٹریلین ٹیم نے یہ کٹ استعمال کی تھی تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ یہ کٹ استعمال کرنے کیلئے بہت پرجوش ہیں۔ پیٹر سڈل نے اسے شاندار منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا ہمیں کل ہی پرانے ڈیزائن والی کٹ استعمال کرنے سے متعلق معلوم ہوا ہے لہٰذا ہر کھلاڑی کٹ ملنے اور اسے پہننے کیلئے بہت پرجوش ہے۔ جس کے اب یہ دیکھنا ہر گیا ہے کہ کیا آسٹریلیا پرانی ٹیم کی طرح کھیلتی ہے یا نہیں –
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے اپنے ریکارڈ کو خراب کرتے ہوئے پہلی بار کسی ایشائی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز دی ہے مگر اب دیکھنا ہے کہ بھارت اس طرح کارکردگی پر قائم رہہتی ہے کہ آسٹریلیا اپنی پرانی روایت پر قائم رہتی ہے-

جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کی حل ہی کی انتہائی مایوس کن کارکردگی دیکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقا کے خلاف پانچ میچ کی ون ڈے سیریز کیلئے محمد عامر اور محمد رضوان کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
محمد عامر کی حل ہی کی کارکردگی کو دیکھا جائیں تو ان کی کارکردگی ناکام رہی ہے اور وہ 2017 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے بعد سے اب تک10 ایک روزہ میچوں میں صرف 100.66 کی اوسط سے صرف تین وکٹیں حاصلکرنے میں کامیاب رہے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق :چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میں بہترین پرفارمنس کے باعث عامر کو ایک روزہ سیریز میں شامل کیا گیا ہے جب کہ محمد عباس کو آرام دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ طلعت حسین اور شان مسعود کو بھی ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں شامل جنید خان اور آصف علی کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل گھٹنے کی انجری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ہو سکے۔قومی ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر سرفراز احمد کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن علی، عماد وسیم، امام الحق، محمد حفیظ اور شاداب خان شامل ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی، شعیب ملک اور عثمان شنواری بھی جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری کو پورٹ ایلزبتھ میں کھیلا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*