Buy website traffic cheap


آسٹریلیا نے پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ اور ٹی20سیریز کا شیڈول جاری کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے رواں سال پاکستان کے ساتھ ہونے والی ٹیسٹ سیریز اور ٹی ٹوئنٹی کیلئے شیڈول جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق : کرکٹ آسٹریلیا نے اس سال پاکستان کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نومبر کا انتخاب کیا ہے۔ سیریز میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں 3 ٹی 20 میچز 3، 5 اور 8 نومبر کو کھیلے گی، جب کہ پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے برسبین میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 29 نومبر سے ہونے والا ایڈیلیڈ ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔