بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے پاکستان آنے سے متعلق بڑی بات کہہ دی

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے پاکستان آنے سے متعلق بڑی بات کہہ دی

لاہور(ویب ڈیسک) آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا ہے کہ آسٹریلین ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے فیصلہ ان کو نہیں بلکہ کرکٹ بورڈ نے کرنا ہے لیکن انہیں جب بھی موقع ملا وہ پاکستان جا کر ضرور کھیلنا چاہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق : ٹاؤنٹن میں پاکستان سے میچ سے ایک روز قبل میڈیا سے گفتگو آسٹریلوی ٹیم کے کپتان نے پاکستان کو ایک خطرناک ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو آسان نہیں لیا جا سکتا وہ آئی سی سی ایونٹس میں ہمیشہ ایک مشکل حریف ثابت ہوئی ہے۔ ایرون فنچ نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ آسٹریلیا نے امارات میں پاکستان کو شکست دی لیکن اس ٹیم میں وہاب ریاض، حسن علی اور شاداب خان نہیں تھے۔ آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ محمد عامر بھی اب فارم میں آگئے ہیں جبکہ نمبر تین پر بابر اعظم بھی اچھا کھیل رہے ہیں۔ ٹاؤنٹن میں کل پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اس حوالے سے دائیں ہاتھ کے اوپنر نے مزید کہا کہ ان کی ٹیم نے میچ کے لیے پچاس اوورز کے مقابلے کے حساب سے ہی تیاری کی ہے لیکن اگر بارش ہوئی تو وہ اسی کے حساب سے منصوبہ بندی کریں گے۔ ڈیوڈ وارنر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ وارنر 14 ماہ بعد کرکٹ میں واپس آئے ہیں، ان کو اپنا ردھم واپس لانے میں تھوڑا وقت درکار ہوگا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*