داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

لاہور: داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر ذوالقرنین کچھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ ذرائع کے مطابق ذوالقرنین کھچی کو 28 مئی کو کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد نجی ہسپتال داخل کروایا گیا تھا۔ ذوالقرنین کھچی کافی عرصے سے آنت کے عارضے میں بھی مبتلا تھے، ان کی بڑی آنت کے آپریشن کے بعد […]

قومی اسمبلی کے مزید 10 ملازمین کورونا میں مبتلا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تین روز کے دوران قومی اسمبلی کے کورونا وائرس سے متاثرہ ملازمین کی تعداد 30 سے زائد ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے مزید 10 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد قومی ادارہ صحت نے رپورٹ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو ارسال کر دی ہے۔ ذرائع […]

کے پی کے،10 سے 20 سال کے درمیان 701 افراد میں کورونا کی تصدیق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھتی جارہی ہے جس میں بچے بڑے سب ہی شامل ہیں۔ بڑوں کے مقابلے میں بچوں میں اموات کی شرح صفر ہے لیکن بچوں کے ذریعے کورونا گھروں میں موجود والدین اور بوڑھے افراد میں آسانی سے منتقل ہوجاتا ہے جس سے ان […]

لاہور،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں سیل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مارکیٹوں میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے پر کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے متعدد دکانیں سیل کردیں۔ پنجاب میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد لاہور میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ آپریشن شروع کردیا۔ضلعی حکام اور پولیس افسران نے ایس او […]

وزیراعظم کا ایک بار پھر فرنٹ لائن طبی عملے کو خراج تحسین

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر مقابلہ کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور ہیلتھ کئیرسٹاف کی خدمات لائق تحسین ہیں، پوری قوم ان […]

اوگرا کا پٹرول ذخیرہ کرنیوالے پمپس کیخلاف کارروائی کیلئے انتظامیہ سے رابطہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے پمپس کے خلاف کارروائی کے لیے انتظامیہ سے رابطہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکر ٹریز کو خطوط […]

اسلام آباد،کورونا میں اضافہ، 9 مقامات سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد انتظامیہ نے 9 مقامات کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ان مقامات میں سعودی پاک ٹاور میں نجی موبائل کمپنی کا دفتر بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان سپورٹس بورڈ کو مکمل سیل کیا جائے گا جب کہ چٹھہ […]

پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد چین سے بھی تجاوز کرکے 85264 ہوگئی

لاہور(نمائندہ آفتاب)ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 41 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1770 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد چین سے بھی تجاوز کرکے 85264 تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک سندھ میں 555 اور پنجاب میں کورونا سے 607 افراد […]

کراچی میں آج بھی گزشتہ روز کی طرح آندھی چلنے کا امکان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں آج بھی گزشتہ روز کی طرح آندھی چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم کراچی کے شمال مغرب میں لسبیلہ اور اوتھل کے قریب موجود ہے جب کہ سسٹم کا رخ مشرق کی جانب ہے جس سے کراچی میں آج بھی آندھی چل سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات […]

ایس او پیز کی خلاف ورزی،پنجاب کی متعدد مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ

کورونا سے بچاؤ کے لیے بنائی گئی ایس اوپیز پر عملدرامد نہ کرنے پر پنجاب کے کئی شہروں میں بڑی مارکیٹیں بند کر دی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی مارکیٹوں کے خلاف ایکشن چند گھنٹوں میں شروع ہو جائےگا۔ […]