ن لیگ کا مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک): مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی (ف) آزادی مارچ پر متفق ہو گئے، تاریخ کا اعلان سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی سفارشات کے بعد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میاں شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں حکومت کیخلاف آزادی مارچ پر اتفاق ہو گیا ہے۔ اس اہم ملاقات […]

آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان کا دورہ کریگا، اہم ملاقاتیں متوقع

لاہور(ویب ڈیسک): آئی ایم ایف کا وفدمعاشی مشاورت کےلئے آج پاکستانی پہنچے گا، وفد اور پاکستانی حکام کے درمیان معیشت کی بہتری کے لیے تجاویز پر گفتگو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کے دورے میں اہم ملاقاتیں کرےگا اور ان ملاقاتوں میں اہم معاشی امور پر بات چیت کی جائے گی۔ […]

نیمل خاورنے خواتین کو جلد کی حفاظت کے لیے مفید مشورے دیدیے

لاہور(ویب ڈیسک): اداکارہ نیمل خاور نے کہا ہے کہ میری اچھی جلد کا راز کافی، چائے اور سوڈا سے اجتناب ہے۔ نیمل خاور نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے جلد کی حفاظت کیلئے تجاویز دیں۔ وڈیو میں ان کا کہنا ہے کہ اچھی اور تروتازہ جلد کے لئے پانی […]

مقبوضہ کشمیرمیں جاری انسانیت سوز کرفیو کو 41 روز بیت گئے

لاہور(ویب ڈیسک): مقبوضہ وادی میں بھارتی جبری پابندیوں کا آج 41 واں روز ہے، موبائل، انٹرنیٹ سروس مسلسل بند ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے لینڈ لائن، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس مکمل بند ہیں۔ وادی میں جگہ جگہ فوج تعینات ہے، لوگ گھروں میں قید ہوکر رہ گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق […]

افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 جوان شہید، ایک زخمی

لاہور(ویب ڈیسک): مغربی سرحد پر دو مختلف واقعات میں 4 جوان شہید جبکہ 1 زخمی ہوگیا۔ جوابی کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وم میں پٹرولنگ پارٹی پر شدت پسندوں نے حملہ کیا جس میں بلتستان سے تعلق رکھنے والے […]

جنگ مسائل کا حل نہیں، نیوکلیئروار کے نتائج خطرناک ہونگے

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کیلئے پاکستان ہر حد تک جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی جنگ کے خطرناک نتائج ہونگے، پاکستانی قوم آخری سانس تک لڑنے والی قوم ہے، پاکستان جنگ کا آغاز نہیں کرنا چاہتا، جنگیں مزید مسائل کا […]

نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت 18 ستمبر کو ہوگی

لاہور(ویب ڈیسک): العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر اپیل پر سماعت 18 ستمبر کو ہوگی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی سماعت کریں گے۔ العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف اور نیب کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر پیپر بکس کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ […]

لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ کے عدالتی ریمانڈ میں 28 ستمبرتک توسیع

لاہور(ویب ڈیسک): گاڑی سے ہیروئن برآمدگی کیس میں رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔ انسداد منشیات کی عدالت نے اے این ایف حکام کو ہدایت کی کہ پراسیکیوٹر کے تقرر کا تحریری حکم نامہ لائیں۔ رانا ثنا اللہ اور ان کیساتھ شریک ملزموں کو ڈیوٹی جج خالد […]

2018 کے الیکشن کا انتخابی ڈیٹا ضائع کرنے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک): الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کے انتخابی مواد کو ضائع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ مواد ضائع کرنے کے لئے صوبوں کو احکامات بھجوا دئیے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کا انتخابی مواد ضائع کیا جائیگا، غیر متنازعہ حلقوں کے بیلٹ پیپرز، […]

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کیخلاف دنیا بھر سے آوازیں بلند ہونے لگیں

لاہور(ویب ڈیسک): امریکی خارجہ امور کمیٹی کے رکن بریڈ شرمین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر امریکی خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس جلد ہو گا۔ امریکی خارجہ امور کمیٹی کے رکن بریڈ شرمین نے ٹوئیٹ کی کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر امریکی خارجہ […]