طیارہ حادثہ،82 افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ ادا کردیے:پی آئی اے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو رقوم کی ادائیگی شروع کردی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق 82 افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے کی ادائیگی کردی گئی ہے اور زخمی ہونے والی 2 بچیوں کو 5 لاکھ روپے دیے ہیں۔ خیال رہے کہ […]

ہمیں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے:فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ متعدد ارکان پارلیمنٹ براہ راست سیشن کے بعد کورونا کاشکار ہوچکے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ایک ہفتے میں کورونا صوبائی وزیر سمیت 4 ارکان اسمبلی کی جان لے چکا ہے اور 18 کے قریب ارکان اسمبلی […]

جزیرہ ائیرلائن کا کورونا کیخلاف لڑنے والوں کیلئے مفت ٹکٹ کا اعلان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کویت کی فضائی کمپنی نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کے لیے مفت ٹکٹس کا اعلان کیا ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق کویتی فضائی کمپنی جزیرہ ائیرلائن نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے عملے کے لیے بطور تحفہ سیرو تفریح کے لیے فری ٹکٹ […]

درندہ صفت میاں بیوی نے طوطے اڑانے پر 8 سالہ ملازمہ مار ڈالی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی میں میاں بیوی نے 8 سالہ گھریلو ملازمہ کو غلطی سے دو طوطے پنجرے سے اڑانے پر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 8 سالہ بچی کا تعلق مظفر گڑھ سے تھا جسے گھر کے مالک حسان صدیقی اور […]

پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 80463 ہوگئی

لاہور(نمائندہ آفتاب)ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 35 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1688 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 80463 تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک سندھ میں 526 اور پنجاب میں کورونا سے 570 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ […]

لاہور پولیس نے رانا ثناء اللہ کی گاڑی تلاشی کیلئے روک لی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور پولیس نے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کی گاڑی کو تلاشی کے لیے روک لیا۔ رانا ثناء اللہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے لیے جا رہے تھے کہ لاہور پولیس نے ریگل چوک پر ان کی گاڑی کو روک لیا۔پولیس اہلکاروں کا […]

بیرون ملک سے پاکستان آنیوالے مسافروں کیلئے نئی پالیسی کا اعلان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ہر ہفتے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ڈاکٹر معید یوسف نے […]

پابندی ختم،کراچی سمیت سندھ بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ میں لاک ڈاون کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ختم ہونے کے بعد کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہو گئی لیکن ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ایس او پی پر عملدرآمد مکمل طور پر نہیں ہو رہا۔ سندھ کے شہروں میں آج سے پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہو گئی جب کہ کراچی کی سڑکوں پر […]

کراچی،جنرل سٹور کے تنازع پر بھائی نے بھائی کی جان لے لی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)لائنز ایریا میں جنرل سٹور کے تنازع پر بھائی نے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق لائنز ایریا میں تھانوی مسجد کے قریب ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول برہان اور فرحان مشترکہ طور پر جنرل سٹور چلاتے تھے جس کی ملکیت […]

آزاد کشمیر میں آج سے سمارٹ لاک ڈاؤن سخت ہو گا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر حکومت آزاد کشمیر نے آج سے سمارٹ لاک ڈاؤن سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں بلاضرورت گھروں سے باہر نکلنے پر 500 روپے جرمانہ ہوگا اور 12 سال سے کم اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کے گھرو […]