تاریخ میں پہلی بار عوامی ضروریات کو مد نظر رکھ کر منصوبے ترتیب دئیے گئے

لاہور16 جنوری:  وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو گیاہے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار عوامی ضروریات کو مد نظر رکھ کر منصوبے ترتیب دئیے گئے ہیں اور ترقیاتی منصوبوں میں منتخب نمائندوں کی مشاورت کی گئی ہے۔  پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ میں بدل رہے ہیں۔ دور دراز علاقوں […]

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شیخوپورہ تا گوجرانوالہ دو رویہ سڑک کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

لاہور16جنوری:وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے شیخوپورہ تا گوجرانوالہ دو رویہ سڑک کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ تقریب میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا- سینئرصوبائی وزیرعبدالعلیم خان، صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ 43 کلومیٹر طویل شیخوپورہ گوجرانوالہ دو رویہ سڑک 5 ارب […]

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکاحسن ابدال کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

لاہور13جنوری:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے حسن ابدال کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق ا فراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کوہدایت کی کہ حادثے میں زخمی ہونیوالے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائے۔وزیراعلیٰ نے حادثے کے بارے […]

عوام کو ریلیف دینے اوران کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں:عثمان بزدار

لاہور13جنوری:وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پی ڈی ایم کے شرانگیز بیانیے کا بھر پور جواب دینے کی ہدایت کی اورکہا کہ حکومت کی کارکردگی اورفلاح عامہ کے منصوبوں کو موثر انداز سے اجاگرکیا جائے۔وزیراعظم عمران خان کے پاکستان دوست بیانیے کو بھی بہترین طریقے سے […]

قوم سیاست کے منفی کرداروں کو کبھی معاف نہیں کریگی:عثمان بزدار

لاہور13 جنوری:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ اپوزیشن والے بے مقصد احتجاج کر رہے ہیں -پی ڈی ایم کے پاس عوامی فلاح کا کوئی ایجنڈا نہیں – اہم قومی ایشوز پر اپوزیشن کی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی کوشش ناکام رہی-ان لوگوں کو عوام کا کوئی خیال نہیں،یہ صرف ذاتی عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں -انہوں […]

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزیرہاؤسنگ میاں محمود الرشیدکی ملاقات

لاہور11جنوری:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزیرہاؤسنگ میاں محمود الرشیدنے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے معاملات،سیاسی و اہم امور او رمحکمے کی کارکردگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا- میاں محمود الرشید نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کیلئے کورونا سے صحت کاملہ پرنیک خواہشات کااظہارکیا- میاں محمود الرشید نے وزیر اعلی عثمان بزدار کومحکمے کی کارکردگی سے آگاہ […]

لاہور پاکستان کا دل ہے،صفائی کے انتظامات کے حوالے سے کوتاہی برداشت نہیں کروں گا:عثمان بزدار

 لاہور11جنوری:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں لاہور میں صفائی کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیاگیا-اجلاس میں کوڑا کرکٹ اٹھانے کے لئے نئے کنٹریکٹرز کے انتخاب کے حوالے سے امور پر بھی غور کیا گیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے لاہور میں صفائی کے انتظامات کو خوب سے خوب تر […]

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا سے مکمل صحت یابی کے بعد باقاعدہ حکومتی ذمہ داریاں سنبھال لیں، مختلف اجلاسوں کی صدارت

لاہور11 جنوری:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا سے مکمل صحت یابی کے بعد باقاعدہ حکومتی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں -وزیراعلی عثمان بزدار نے آج مختلف اجلاسوں کی صدارت کی -وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے صفائی کی صورتحال سے متعلق بھی اہم اجلاس کی صدارت کی،جس میں صفائی کی صورتحال کے ا نتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام […]

استعفوں کے معاملے پر پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی:عثمان بزدار

لاہور9جنوری:-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ عوام نے اپوزیشن کے بے مقصد جلسوں اور ریلیوں کی منفی سیاست کو یکسر رد کر دیا ہے۔ اپوزیشن والے کبھی بھی اسمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دینگے۔استعفوں کے معاملے پر پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔اپوزیشن عوامی مینڈیٹ کا احترام نہ کرکے جمہوری اقدار کی توہین کر رہی […]

وزیر اعلی عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر آل پنجاب اسسٹنٹ کمشنرز کانفرنس طلب

لاہور9 جنوری:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر آل پنجاب اسسٹنٹ کمشنرز کانفرنس طلب کرلی گئی ہے -آل پنجاب اسسٹنٹ کمشنرز کانفرنس 20 جنوری کو دربار ہال سول سیکرٹریٹ میں ہو گی -ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ارم بخاری آل پنجاب اسسٹنٹ کمشنرز کانفرنس کی صدارت کریں گی- لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اسسٹنٹ کمشنرز ذاتی حیثیت […]