کورونا کی دوسری لہر کا پھیلاؤ روکنے کے لئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے:عثمان بزدار

 لاہور29 دسمبر: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی ہے – فی الحال قرنطینہ میں ہوں اور کورونا کے باعث ضروری حکومتی امور گھر سے سرانجام دے رہا ہوں اورعوام سے انسداد کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کرتا ہوں کیونکہ کورونا […]

گزشتہ7روز سے آئسولیشن میں ہوں، طبیعت میں روزبروز بہتری آرہی ہے:عثمان بزدار

لاہور28دسمبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہاہے کہ گزشتہ7روز سے آئسولیشن میں ہوں۔ طبیعت میں روزبروز بہتری آرہی ہے۔ضروری سرکاری امورگھر رہ کر نمٹارہا ہوں۔آج بھی فون پراپنے پرنسپل سیکرٹری کوسرکاری امورکے حوالے سے اہم ہدایات دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہورشہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے حوالے سے بھی ہدایت کی ہے۔صفائی کی صورتحال […]

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی لاہورپریس کلب کے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدرارشد انصاری اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد

لاہور28دسمبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے لاہورپریس کلب کے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدرارشد انصاری اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سینئر نائب صدرجاوید فاروقی،نائب صدرسلمان قریشی، سیکرٹری زاہد چوہدری،جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر اورخزانچی زاہد شیروانی کو بھی مبارکباددی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ […]

قومی وسائل کو من پسند علاقوں پر خرچ کر کے عوام کیساتھ ظلم کیا گیا:عثمان بزدار

لاہور28دسمبر:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ ماضی کی حکومتوں نے عوامی ترجیحات کو نظرانداز کر کے ذاتی پسند پرمنصوبے شروع کئے۔ قومی وسائل کو من پسند علاقوں پر خرچ کر کے عوام کے ساتھ ظلم کیا گیا۔ سابق حکمرانوں کی غیر متوازن پالیسی کے باعث پسماندہ علاقے ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے تھے۔ […]

وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکابانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے یوم ولادت پر پیغام،قوم قائداعظمؒ کا احسان تا قیامت نہیں اتار سکتی

لاہور24دسمبر:  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے یوم ولادت پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کا احسان تا قیامت نہیں اتار سکتی۔قائداعظم محمد علی جناحؒ نے مسلمانان برصغیر کو غلامی کی زنجیروں سے نجات دلائی اورقائداعظم محمد علی جناحؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلمانوں […]

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے یوم قائد اور کرسمس پر امن و امان قائم رکھنے کے لیے ہدایات جاری

لاہور24دسمبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے یوم قائد اور کرسمس پر امن و امان قائم رکھنے کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے یوم قائد اور کرسمس تقریبات کی بہترین سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں۔یوم قائدؒ اور […]

امیر خسرو کی صدارت میں ”مشاعرہ ءِ رفتگان” نے خوب رنگ جمایا

بزمِ اُردو دبئی کے زیراہتمام محفل اُردو2020 شاداب اُلفت /حسیب اعجاز عالمی سطح پر فروغ اُردو کے لئے کوشاں بزم اُردو دبئی ایک غیر سیاسی، غیرمذہبی اور غیر منافع بخش تنظیم ہے جوحکومت دبئی کے کمیونٹی ڈویلمپنٹ اتھارٹی کے تحت لائسنس شدہ ہے۔بزم اُردو مختلف اقوام او رمذاہب پر مبنی ایک منفرد گروپ ہے۔ دبئی […]

گزشتہ روز کی نسبت آج طبیعت بہتر ہے، دعاؤں پر عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں:عثمان بزدار

لاہور23دسمبر:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کی نسبت آج طبیعت بہتر ہے۔صحت یابی کیلئے عوام کی دعاؤں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔مکمل احتیاط کر رہا ہوں اور آئسولیشن میں ہوں۔اہم سرکاری امور گھر رہ کر سرانجام دے رہا ہوں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آج اپنے بیان میں کہا کہ عوام سے درخواست […]

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا بزرگ صحافی عبدالحمید چھاپرا کے انتقال پر اظہار تعزیت، صحافتی خدمات کو خراج عقیدت

لاہور23دسمبر:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بزرگ صحافی عبدالحمید چھاپرا کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بزگ صحافی عبدالحمید چھاپرا مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صحافی برادری کے […]

وزیر اعلی عثمان بزدارکی لائن آف کنٹرول پرشہری آبادی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت، شہید خاتون کے لواحقین سے ہمدردی و اظہارتعزیت

 لاہور22دسمبر:وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنے لائن آف کنٹرول پرشہری آبادی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدیدمذمت کی ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہید خاتون کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی-انہوں نے کہاکہ بھارت شہری آبادی کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا […]